حیدرآباد۔25نومبر(اعتماد نیوز)آج وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے میٹرو
ریل کی الا’نمنٹ کی تبدیلی پر جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں ایل اینڈ ٹی
کمپنی جو میٹرو ریل کے پراجکٹ تعمیر کررہی ہے کے ذمہداران نے شرکت کی۔ اس
موقع پر وزیر اعلی نے میٹرو ریل
کے تین الائنمنٹس کی تبدیلی کا عہدیداروں
کو حکم دیا جس میں سلطان بازار ‘ کے پچھلے حصہ بڑی چاؤڑی کے عقبی حصہ سے
میٹرو ریل کے الائنمنٹ ‘ اسمبلی کی راہ سے بھی الائنمنٹ کی تبدیلی اور
پرانے شہر میں مذہبی مقامات کا لحاض رکھتے ہوئے الائنمنٹ کی تبدیلی شامل
ہے۔